مصر کے ایک ممتاز عالم دین الشیخ حافظ سلامہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ منگل کو فلسطینی محصور اورجنگ زدہ شہر غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔
حافظ سلامہ مصر کے نہ صرف ایک سرکردہ عالم دین ہیں بلکہ نصر شہر کے ایک عظیم مجاہد رہ نما سمجھے جاتے ہیں۔ وہ منگل کو مصری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ اور ادویہ کی بھاری کھیپ لے کرغزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔خیال رہے کہ شیخ حافظ سلامہ غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے نومبر میں ہوئے حملے کے فوری بعد غزہ آنا چاہتے تھے تاہم مصری سیکیورٹی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر انہیں دورہ غزہ سے روک دیا۔