• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی طاقتیں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالیں:ھنیہ

پیر 03-12-2012
in فلسطین
0
plf premier
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے عالمی برادری سے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والے گروپوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسرائیل ہے جو نہتے اور معصوم بچوں پر وسیع پیمانےپر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے انہیں انہیں چن چن کر شہید کر رہا ہے۔ دنیا صہیونی ریاست کو عالمی دہشت گرد ملک قرار دے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین سے آئے سیاست دانوں اور پارلیمینٹرییز کے وفد سےملاقات کے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دہشت گردی کی تعریف میں ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اگر معصوم لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا یا انہیں نشانہ بنا کر قتل کرنا دہشت گردی ہے تو اسرائیل سے بڑا دنیا میں دہشت گرد اور کون ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنے حقوق اور دفاع کے لیے لڑیں تو یہ دہشت گردی ہے اور اسرائیلی فلسطینیوں کے حقوق سلب کرنے کے لیے ہم پربم برسائے اور وہ معصوم بھی قرار پائے، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔
وزیراعظم ھنیہ نے کہا کہ نومبر کے وسط میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر آٹھ روز تک طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس میں 180 شہری شہید ہوئے جن میں 80 فی صد خواتین اور بچے تھے۔ میں دنیا سے پوچھتا ہوں کہ کیا کہ وہ معصوم شیر خوار بھی دہشت گرد تھے اور ان سے بھی اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ تھا، اور کیا ان معمر خواتین سے فلسطینیوں ک خطرہ تھا جو پہلے ہی بستر مرگ پرتھیں۔ طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے صہیونی ریاست نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل نیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور دنیا اب بھی صہیونی ریاست کی دہشت گردی کو دہشت گردی تسلیم کرنے کے بجائے مظلوم فلسطینیوں ہی کو قصوروار قرار دیتی ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے بارے میں دوہرے معیار کی اختیار کردہ پالیسی کو ترک کرنا ہو گا۔

اسماعیل ھنیہ نے سنہ 2008ء جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل کی جنگ کے بعد رجرڈ گولڈ اسٹون نے ایک رپورٹ تیار کی جس میں اسرائیل کو جنگ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں قصور وار قراردیا لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ عالمی برادری نے اسرائیل کو قانون کے کٹہرے میں لانے کےبجائے اسے بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ عالمی برادری کی اسی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ اسرائیل آج بھی فلسطینیوں کو بارود سے بھون رہا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.