• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں اپنے پیاروں سے ملنے کی اجازت

پیر 03-12-2012
in فلسطین
0
plf permission
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے کئی ماہ کے تعطل کے بعد فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیلوں میں زیرحراست اپنے عزیزوں سے ملنے کی اجازت دی ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’’واعد‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے غزہ کے شہریوں کو اپنے اسیر عزیزوں سے ملنے کی دوبارہ اجازت دی ہے۔

فلسطینی شہریوں کا ایک وفد آج اسرائیلی جیل ’’نفحہ‘‘ میں اپنے پیاروں سے ملاقات کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے 59 افراد کو اپنے 36 اسیران عزیزوں سے ملنے کی اجازت دی ہے، جو آج مختلف اوقات میں نفحہ جیل میں اپنے عزیزوں سے ملیں گے۔

خیال رہے کہ صہیونی حکومت نے پچھلے کئی ماہ سے فلسطینیوں کو ان کے عزیزو اقارب سے جیلوں میں ملاقات سے روک دیا تھا۔ صہیونی حکام کی جانب سے پابندی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی تاہم اس پابندی کے دوران فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے حملہ بھی کیا، جس کے نتیجے میں دو سو کے قریب افراد شہید اور ڈیڑھ ہزار زخمی ہو گئے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.