اسلامی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی القدس میں مزید تین ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے اعلان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے
۔ احسان اوگلو نے اسرائیل کے اس فیصلے کو عالمی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں دنیا بھر کے ممالک کی ووٹنگ کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کے روز ذرائع ابلاغ میں شائع اپنے ایک بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہ فلسطینی اراضی کو یہودی آباد کاری کے لیے استعمال کرناعالمی برادری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامی کونسل کے فیصلوں کو نہ ماننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کو فوری روکا جائے۔ قبل ازیں اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دینے کے اعلان کے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں القدس میں نئی تعمیرات کا اعلان کیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
