فلسطین میں مستقل حیثیت رکھنے والے معروف شخصیات کے اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر یاسر الوادیہ کا کہنا ہے کہ
فلسطینی تنظیموں کے اعلی عہدیدار آنے والے چند دنوں کے دوران مصری نگرانی میں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔ ڈاکٹر الوادیہ نے خبر رساں ایجنسی قدس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی معروف شخصیات کے اتحاد نے مصر سے رابطہ کر کے فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمتی مذاکرات بحال کروانے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس واپس لوٹ آئینگے جس کے بعد قاھرہ اور دوحہ میں ہونے والے مفاہمتی معاہدوں کی روشنی میںہی ہیں فلسطینی تنظیموں کے رہنما ملاقات کرینگے۔ ان کے بہ قول یہ ملاقاتیں دوبارہ مذاکرات کا آغاز نہیں کہلائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے مغربی کنارے میں فتح کی جانب سے حماس کے کارکنوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں تاہم اس مسئلے کا خاتمہ قومی حکومت کے قیام کے بعد ہی ہوگا۔
