• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا فلسطین میں یہودیوں کے لیے تین ہزار مکانات کی تعمیر کا اعلان

ہفتہ 01-12-2012
in فلسطین
0
plf three thousand
0
SHARES
0
VIEWS
 

 

اسرائیلی حکومت کے ایک باوثوق ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب حکومت نے فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ میںمبصر کا درجہ دیے جانے کے ردعمل میں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے کم سے کم تین ہزار مکانات کی تعمیر کا  فیصلہ کیا ہے۔

 
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونی معالیہ ادومیم اور مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں میں مزید تین ہزار مکانات کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو مبصر ملک کا درجہ ملنے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کیا گیا ہے جس سے صہیونیوں کی فلسطین دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو یو این میں فلسطینی ریاست کا مرتبہ بڑھائے جانے کے خلاف یہودی کالونیوں کی توسیع کے علاوہ دیگر اقدامات بھی کریں گے، تاہم ان دیگر اقدامات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے یہودی کالونیوں میں توسیع کے تازہ اعلان پر عالمی سطح پر صہیونی حکومت کو سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔
 
ادھر اسرائیلی رکن کنیسٹ اور بائیں بازو کی جماعت ’’میرٹس‘‘ کی خاتون سربراہ زھافا غلوؤن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اور وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبر مین کا خیال ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں  مبصر کا درجہ دلوانے کا مقصد اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کرنا ہے اور اسرائیل اپنے خلاف کسی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.