• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے: اقوام متحدہ

جمعہ 30-11-2012
in غزہ
0
plf gaza non stop israel attacks
0
SHARES
0
VIEWS
 

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کےطے پا جانےکے علی الرغم صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نومبر کے وسط میں مسلط کردہ اٹھ روزہ جنگ کےمضر اثرات کئی ماہ تک برقرار رہ سکتے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے اوچا کے رام اللہ میں ہوئے اجلاس میں انسانی حقوق کی کئی دیگر تنظیموں کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد تباہ حال شہر کی بحالی کے لیے جنگ بنیادوں پر امدادی کاموں کی ضرورت ہے لیکناسرائیلی فوج کے حملے غزہ کی پٹی میں بحالی کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

 
بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر بندی اور معاہدے میں غزہ کے کاشت کاروں کو اپنے کھیتوں میں کام کی آزدی دینے کی ضمانت کے باوجود کسانوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے اور اسرائیلی  فوج کسانوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کا یہ طرز عمل غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے۔
 
اقوام متحدہ کی تنظیم نے صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں پر ہونے والے حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ماہی گیروں کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
 
عالمی ادارے کی رپورٹ میں چودہ سے اکیس نومبر تک جاری صہیونی حملوں کے غزہ کے شہریوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں کے منفی اثرات کئی ماہ تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
 
رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ کے شہریوں کو اس وقت  سخت سردی میں ہنگامی بنیادوں پر مکانوں کی ضروت ہے۔ تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعمیر کے لیے بھی فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن اسی اثناء میں ہونے والے صہیونی حملے سخت خطرناک ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کے آٹھ روزہ حملوں میں غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے 300 مکانات مسمار ہوچکے ہیں۔ 
 
درجنوں اسکول، اسپتال اور دیگرعمارتوں کی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان کی غزہ کی پٹی میں منتقلی بھی ضروری ہے۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کی تمام راہداریاں کھولنے کے اعلان کے باوجود راہ داریاں تاحال بند ہیں۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.