چودہ تا اکیس نومبر غزہ پر آٹھ روز تک جاری رہنے والی بمباری میں زخمی ہونیوالا ایک اور فلسطینی چل بسا جس کے بعد اس غارت گری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔القسام بریگیڈ کے مجاہد حسام ھمص جمعرات کی دوپہر مصر کے ایک ہسپتال میں جام شہادت نوش کر گیا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ھمص کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح سے تھا وہ اسرائیل کی بمباری کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں بعد ازاں علاج کے لیے مصرکے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔اسرائیل نے آٹھ روز تک غزہ پر خوفناک بمباری کرکے 177 افراد کو شہید کرنے کے علاوہ 1300کے لگ بھگ افراد کو زخمی بھی کردیا ہے۔ زخمیوں اور شہداء میں خواتین ، بچے اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین