فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج نے فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئےایک مرتبہ پھر گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔غزہ کے میڈیکل ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صہیونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے وسط، جنوب اور مشرق میں مختلف اہداف پر گولہ باری کی۔ ذرائع کے مطابق گولہ باری کا نشانہ فلسطینی کسان تھے جو اپنے کھیتوں میں کاموں میں مصروف تھے۔ غزہ کے وسط میں البریج مہاجر کیمپ اور المغازی مہاجر کیمپ پربھی صہیونی فوج کے ٹینکوں نے شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ قابض فوج کی شہر پر تازہ جارحیت جنگ بندی معاہدے کے باوجود کی گئی ہے۔ ایک ہفتہ قبل طے پائے جنگ بندی معاہدے کے بعد صہیونی فوج کی ایک پانچویں خلاف ورزی ہے۔ادھر غزہ کے جنوب میں صوفا کے مقام پر متمرکز صہیونی فوجیوں نے کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کے ایک دوسرے گروپ پر بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ستائیس سالہ شہری صالح النجادی زخمی ہوگیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین