• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

کشمیر یونیورسٹی میں اسرائیل اور امریکہ مخلاف احتجاج

منگل 27-11-2012
in مقالا جات
0
plf kashmeer
0
SHARES
0
VIEWS

 آج پریس کالونی سرینگر میں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کے جلوس کی لالچوک کی طرف پیش قدمی کو ناکام بنایا۔

 اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، آج پریس کالونی سرینگر میں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کے جلوس کی لالچوک کی طرف پیش قدمی کو ناکام بناتے ہوئے ایک درجن کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ادھر مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی درس گاہ کشمیر یونیورسٹی بھی آج اس وقت اسرائیل اور امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھی جب طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔

اس دوران طلبہ نے معصوم اور نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا جبکہ طلبہ نے اسلامی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کے بجائے آواز بلند کریں، اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے یونیورسٹی احاطے میں جمع ہو کر دن بھر احتجاجی مظاہرے جاری رکھے اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.