فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدہ ہونے کے علی الرغم قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کے روز صہیونی فوج کی فائرنگ سے جنوبی شہر میں خان یونس میں الفراحین کے مقام پر تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مشرقی خان یونس میں اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد کسان ہیں اور وہ اپنی زمینوں میں کھیتی باڑی میں مصروف تھے کہ ان پر فائر کھول دیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہوئی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ چوتھی خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین