ایم کیو ایم لاہور زون کے زیراہتمام مسجدغوثیہ ، ایوبیہ مارکیٹ ، نیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں فلسطین پراسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں علامہ طاہر اشرفی نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شاہین انور گیلانی ، پنجاب کمیٹی کے رکن میاں طاہرہ محمود ،
لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر، لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری ، قصور ڈسٹرکٹ کے انچارج الیاس طاہر ایڈووکیٹ ، شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے انچارج ذوالفقار ایڈووکیٹ ، شعبہ خواتین لاہور کی انچارج ماہ بانو سمیت لاہور کے ٹاﺅنز کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خواتین و بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین پر اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہوکر ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کے خلاف پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر یکجہتی کا مظاہر کرنا ہو گا ۔ اس موقع پر بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد اور فلسطینی شہداءکے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مظاہرے کے شرکاءنے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین عوام اور اہل تشیع عوام سے اظہار یکجہتی کے پلیٹ کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
