سوڈان میں عالمی اسلامی تحریکوں کے سربراہی اجلاس کے فیصلے کے مطابق فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عالمگیر یوم احتجاج کے موقع پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر پاکستان میں بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور
اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایاگیا ۔ یوم احتجاج کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوس اور مظاہرے کیے گئے ۔ لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ،ملتان ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
اس سلسلے میں سید منورحسن نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ فلسطین کے معاملے میںپاکستان ہمیشہ سب سے آگے رہاہے لیکن موجودہ حکمرانوں کی طرف سے معصوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے لیے کوئی خاص جوش و جذبہ سامنے نہیں آیا جس کی بڑی وجہ امریکی خوف اور غلامانہ ذہنیت ہے ۔ امریکہ اسرائیلی جارحیت کو بھی دفاع کا نام دے کر اس کی سرپرستی اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے جبکہ پاکستانی حکمران امریکی خوف سے کانپتے ہوئے لبوں کو سی کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان اور مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے جرا¿ت مندانہ بیانات نے فلسطین کے ساتھ ساتھ پوری امت کو حوصلہ دیا ہے ۔ دنیا بھر کی انصاف پسند قوموں نے فلسطین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اسرائیلی وحشت و بربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ جرا¿ت و ملی غیرت سے عاری ہمارے حکمرانوں نے قوم کو سخت مایوس کیاہے ۔ حکمرانوں کو بانی¿ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور لیاقت علی خان کے فلسطین کے بارے میں موقف اور جرا¿ت مندانہ بیانات سے رہنمائی لینی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری کے حصے میں ساری چیزیں بیڈ گورننس کی جمع ہو گئی ہیں اور گڈ کا کہیں نام و نشان نہیں ملتا۔حضرت امام حسین ؓ اور ان کے خانوادے کی عظیم قربانی ہمیں ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف ڈٹ جانے اور ان کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کا پیغام دیتی ہے ۔ اسوہ ¿ حسین ؓ پر عمل کر کے ہی ہم قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ امام حسین ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھی مغرب نواز سیکولرازم کے داعی حکمرانوں سے اقتدار چھیننا ہوگا۔
لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سیدوسیم اختر ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد اور ذکر اللہ مجاہد نے کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ امت مسلمہ امریکی مظالم کاشکار ہے ۔ امریکہ عالم اسلام کے خلاف ہر جگہ جارحیت کی پشت پناہی کررہاہے ۔ فلسطین ، کشمیر ، برما میں لاکھوں مسلمانوں کاقتل عام امریکی منافقت کی وجہ سے ہورہاہے ۔ شام کے حالات کو بھی امریکہ بگاڑ رہاہے ۔اسلام آباد میں فلسطین پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل نے امریکی مدد سے ناجائز قبضہ کر رکھاہے ، جسے آزاد کروانا مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
کراچی میں مسجد بیت المکرم سے حسن اسکوائر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی اور اسداللہ بھٹو نے کی ۔حسن سکوائر پہنچ کر ریلی ایک بڑے احتجاجی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کا حرامی بچہ ہے جس نے دنیا کے امن وامان کو تباہ اور زمین پر فساد برپا کردیاہے ۔ امریکہ کی منافقت نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیاہے اور حالات بڑی تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف جارحیت جاری رکھی تو دنیا جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ جائے گی ۔سندھ کے دیگر اضلاع حیدر آباد ، ٹنڈوآدم ، بدین، سانگھڑمیں بھی یوم احتجاج کے موقع پر احتجاجی جلسے اور ریلیاں منعقد کی گئیں جن سے مقامی رہنماﺅں نے خطاب کیا۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، سوات ، دیر ، کرک ، بنوں سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ جماعت اسلامی ضلع پشاورکے زےر اہتمام جماعت اسلامی کے صوبائی ہےڈ کوارٹر المرکز اسلامی سے فلسطےنی مسلمانوں سے اظہار ےکجہتی کے لئے اےک عظےم الشان رےلی نکالی گئی جس نے بعد مےں احتجاجی مظاہرے کی شکل اختےارکی۔رےلی کی قےادت جماعت اسلامی کے صوبائی امےر پروفےسر محمد ابراہےم خان ، جماعت اسلامی کے صوبائی سےکرٹری اطلاعات اسرار اللہ اےڈوکےٹ، ڈپٹی سےکرٹری اطلاعات شمشاد احمد خان، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امےر بحراللہ خان اےڈوکےٹ، جنرل سےکرٹری حمد اللہ جان، سابق صوبائی وزراءحافظ حشمت خان، کاشف اعظم چشتی کر رہے تھے۔ مظاہرےن نے اسرائےل اور امرےکہ کے خلاف زبردست نعر ہ بازی کی۔ مظاہرےن نے جماعت اسلامی کے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائےل اور امرےکہ کےخلاف نعرے درج تھے۔مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خےبر پختونخوا کے امےر پروفےسر محمدابراہےم خان نے حکمرانوں کو وارننگ دےتے ہوئے کہا ہے مسلمان دشمن سے جہاد کے لئے تےار ہوجائیں ےاحکومت مجاہد قےادت کے حوالے کردیں تاکہ فلسطےن اور کشمےر کو آزاد کرایا جاسکے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جن سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔