متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف ایم کیو ایم زونل آفس راولپنڈی کے نیچے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہیدہونے والے مسلمانوں اور
ملک میں حالیہ دہشتگردی میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین منایا گیا تاہم ایم کیو ایم زونل آفس راولپنڈی کے نیچے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیگٹیو کونسل کے رکن ، صلاح الدین ،زونل انچارج ملک منیر انجم و اراکین زونل کمیٹی، ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے انچارج عتیق عباسی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ، ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے انچارج یاسر علی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور راولپنڈی و اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینکڑو ں ذمے داران و کارکنان موجود تھے ۔دریں اثناءاحتجاجی مظاہرے کے بعد زونل آفس میں شہداءغزہ اور ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی میں جاں بحق افراد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت میںا علیٰ مقام دے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔