• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

پیر 19-11-2012
in مقالا جات
0
plf raja nasir
0
SHARES
0
VIEWS

 وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ کے ایشو پر اقوام متحدہ اور دنیا میں خود کو امن کا داعی سمجھنے والے امریکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں کی جانب سے خاموشی ملت اسلامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں، او آئی سی اور عرب لیگ فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسرائیلی درندوں نے اپنی مذموم روایات کو دہراتے ہوئے وحشیانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کو شہید کیا ہے لیکن اقوام متحدہ اور دنیا میں خود کو امن کا داعی سمجھنے والا امریکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں کی جانب سے خاموشی ملت اسلامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دنیا میں امن کیلئے ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے، اقوام متحدہ نے ہمیشہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے بجائے ہمیشہ تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مسلم ممالک سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے جلد او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ کب تک ہم معصوم اور مظلوم مسلمانوں کا خون بہتا دیکھتے رہیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطینیوں کی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیلی جارحیت کا راستہ روکیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.