• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

ایرانی صدر کا اپنے مصری ہم منصب کو ٹیلی فون، اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 19-11-2012
in مقالا جات
0
plf telephonic
0
SHARES
0
VIEWS

 ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی صدر نے تاکید کہ یہ ہمارا دینی اور انسانی فرض ہے کہ غزہ کے نہتے، مظلوم اور بے گناہ افراد کے قتل عام کو رکوانے، وہاں پر امن و امان کی برقراری اور استحکام کے اپنی بھرپور کوشش کریں۔
 اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ٹیلیفونک گفتگو میں مصر کے صدر محمد مرسی کی غزہ میں جنگ بندی، قیام امن اور استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و قدرانی کی ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا دینی اور انسانی فرض ہے کہ غزہ کے نہتے، مظلوم اور بے گناہ افراد کے قتل عام کو رکوانے، وہاں پر امن و امان کی برقراری اور استحکام کے اپنی بھرپور کوشش کریں۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے خطے اور بین الاقوامی برادری میں پیدا ہونے والی تشویش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اس غیر انسانی قتل و غارت کو روکنے کے لئے ایک خاص لائحہ عمل کے تحت کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور اسرائیل کی طرف سے جاری اس اجتماعی قتل عام کو روکنے کے لئے تمام ممالک سے تبادلہ خیال ہونا چاہیئے۔ تاکہ اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف تمام بین الاقوامی برادری کو متحد کیا جاسکے اور ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ فلسطین کے بچوں، خواتین اور بےگناہ عوام کا قتل عام رکوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیئے۔

مصری صدر محمد مرسی کا اس ٹیلفونگ گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ بھی غزہ کے عوام کی صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں اور فلسطین کے بےگناہ عوام کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مصری صدر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بہت سے ممالک کے سربراہوں کے ساتھ رابطہ کرچکے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ اسرائیل کے ان جنگی جرائم کے خلاف بین الاقوامی برادری کا اجماع حاصل کیا جا سکے۔ محمد مرسی نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو رکوانے اور اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لئے بین الاقوامی برادری کا اجماع ضروری ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.