حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت رشق نے غزہ پر پانچ روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب حکمرانوں کے احتجاج اور غزہ کے دوروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں عرب رہنماؤں کی غزہ آمد اسرائیلی حکومت کے لیے ہمیشہ کیلئے تکلیف کا باعث رہیگی۔
خبر رساں ایجنسی قدس پریس سے اپنی گفتگو میں عزت رشق نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی کیبنٹ پر بمباری کے باوجود مصر کے وزیر اعظم ھشام قندیل اور تیونس کے وزیر خارجہ رفیق عبد السلام کی سربراہی میں اعلی سطحی تیونسی رہنماؤں نے غزہ کا دورہ کرکے اہل غزہ سے اظہار یک جہتی کیا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی خوفناک بمباری کے باوجود فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے اور اسے منہ توڑ جواب دینے کی کارروائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اپنی قوم اور سرزمین کے تحفظ کے لیے اسرائیل جارحیت کے جواب میں مزاحمت کرنے والے اپنے تمام مزاحمت کاروں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا۔