• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی دہشت گردی بند کرانے کے لیے ایردوآن، مرسی ٹیلیفونک رابطہ

جمعہ 16-11-2012
in غزہ
0
plf contact mursi
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی بند کرانے کے لیے ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال، اسرائیلی فوج کے حملے، مسئلہ فلسطین اور خطے کے دیگر سلگتے مسائل زیربحث آئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ایردوآن نے آج جمعہ کو علی الصباح مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے ٹیلیفون پر بات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اس موقع پر مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نےبتایا کہ وہ صورت حال کی جان کاری کے لیے کل ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے۔ ترک وزیراعظم نے ان کے دورہ غزہ کی حمایت کی اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
دونوں رہ نماؤں نے صہیونی فوج کے قاتلانہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد الجعبری کی شہادت کی مذمت کی اور اسے صہیونی ریاست کی رعونت آمیز کارروائی قرار دیا۔

دوسری جانب ترکی کے نائب صدر بلند ارنج نے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملوں کو وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائیاں قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترکی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف جرائم سے تعبیر کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں نائب صدر نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مرنے والوں کی بیشتر تعداد معصوم بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

اسرائیل دنیا کے سامنے یہ جواز پیش نہیں کرسکتا کہ وہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ صہیونی فوج کے حملوں میں مرنے والے تمام شہری بے گناہ ہیں۔ نائب صدر نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے مسلح جدو جہد کی حمایت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو اپنےوطن کی آزادی کے لیے تمام پہلوؤں سے جدوجہد کا حق حاصل ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.