• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 15 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پرصہیونی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد19 ہو گئی،180 زخمی

جمعہ 16-11-2012
in غزہ
0
plf demolish israel
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ یلغار آج تیسرے روز بھی جاری ہے،صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک کم سے کم انیس شہری شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداء میں سات بچے اور متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔
غزہ میڈیکل و ایمرجنسی شعبے کے ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ شہداء میں سات بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ دو معمر افراد بھی صہیونی جارحیت کی بھینٹ چڑ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج نے بیت حانون کے مقام پر ایک گھر پر میزائل داغے جن کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے پی آئی سی کو بتایا کہ صہیونی جنگی طیاروں نے بیت حانون میں ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک نو سالہ بچہ فارس البیسونی، سولہ سالہ عدی جمال ناصر اور اس کے چھوٹے بھائی چودہ سالہ طارق جمال ناصر شہید ہو گئے جبکہ بچوں کے والد محمد ناصر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں جمعرات کی شام صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شدید زخمی شیر خوار حنین طافش جس کی عمر دس ماہ بتائی جاتی ہے، اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پرتازہ جارحیت بدھ کے روز شروع کی تھی جس میں پہلا حملہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد الجعبری کی کار پر گیا گیا تھا جس میں الجعبری اپنے ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد صہیونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.