• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

غزہ پر صیہونی جارحیت، فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم سیاہ و احتجاج

جمعہ 16-11-2012
in پاکستان
0
students-out-for-palestinians-1337201951-7147
0
SHARES
0
VIEWS
غزہ پر صیہونی جارحیت اور حماس رہنما کی شہادت پر پاکستان بھر میں فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا،مساجد میں جمعہ اجتماعات میں خصوصی دعائیں اور عالمی برادری سے احتجاج اور غزہ پر صیہونی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ 
 

 کراچی( )غزہ پر صیہونی جارحیت اور حماس رہنما احمد الجابری کی شہادت پر پاکستان بھر میں فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا۔ملک بھر کے گوشہ و کنار میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے خطبات میں علمائے کرام اور خطبائے عظام نے فلسطینی مسلمانوں پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جانب سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف زبرد ست نعرے بازی بھی کی گئی۔

ملک بھر میں فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر غزہ پر غاصب صیہونی اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے جمعہ نماز کے اجتماعات میں فلسطینی عوام سے ہمدردی کرتے ہوئے علمائے کرام اور خطبائے عظام نے امریکہ کو انسانیت کا دشمن اور انسانیت کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے دنیا کے لئے خطر ہ قرار دیا اور جبکہ علماءو خطباءکاکہنا تھا کہ فلسطین کے علاقے غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت نوجوانوں اور بزرگوں کو امریکی و یورپی ایماءپر قتل عام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
انہوںنے عرب حکمرانوں اور عرب حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عرب حکمران ہوش کے ناخن لیں اور خطے میں موجود اسرائیلی سرطان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔جمعہ کے خطبات میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کے غیور اور بہادر عوام نے ہمیشہ فلسطین کاز اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی ہے اور آج بھی مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے مجاہدین کو یقین دلاتی ہے کہ پاکستانی قوم ہر سطح پر فلسطینی عوام اور مجاہدین کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مساجد میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور سمیت غزہ پر حملے بند کرو سمیت دیگر نعرے بھی لگائے گئے ۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.