• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی مزار یوسف پر دھاوا بولنے والے یہودیوں سے جھڑپیں

جمعرات 15-11-2012
in فلسطین
0
plf yousuf
0
SHARES
4
VIEWS

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک پر یہودی آباد کاروں نے دھاوا بول دیا جس کے پر اہل علاقہ فلسطینی شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے آباد کاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔ یہودی آباد کاروں کی حفاظت کے لیے موجود اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی زیر نگرانی سیکڑوں یہودی آباد بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہو کر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک کے قریب آئے اور مزار مبارک میں گھس کر تلمودی عبادات کی ادائیگی شروع کردی۔

اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں نے مشتعل ہوکر یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا جس پر دونوں جانب سے باقاعدہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور ان پر اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ نوجوانوں نے بڑے پتھر رکھ کر علاقے کی شاہراہوں کو اسرئیلی فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو محدود کر کے رکھ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نضال شیخ خلیل، 23 سالہ اور محمد شیخ خلیل، 21 سالہ کے علاوہ بائیس سال کے نوجوان احمد ابو حمادہ بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.