فلسطینی امور اسیران کے وزیر ڈاکٹر عطااللہ ابو سبح نے تیونس کے وزیر قانون نورالدین بحیری سے تیونس کے دارالحکومت میں ملاقات کی ہے۔ بحیری کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں فلسطینی وزارت اسیران کے وکیل بھاء مدھون بھی شامل تھے۔
فلسطینی رہنماؤں کے وفد کی مزید اہم شخصیات میں وزارت کے ڈائریکٹر عامر غصین، وزارت کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر اسلام عبدہ، او تیونس وزارت قانون میں عالمی تعاون کے معاملات کے نگران قاضی نزار نجار بھی ملاقات میں شامل تھے۔
طرفین نے اس موقع پر انتہائی کسمپرسی میں مبتلا اسرائیلی کی حراست میں موجود فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، تیونس کے وزیر نے فلسطینی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اور بتایا کہ تیونس میں سابق صدر زین العابدین بن علی کی معزولی اور تیونس انقلاب نے تیونس میں ہونے والے اپنے مظاہروں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ بھی ہمیشہ اظہار یک جہتی کیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی وزیر ابو سبح نے بتایا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی اسیران پر عقوبت خانوں میں دردناک تشدد کر رہی ہے۔ اسی طرح بغیر کسی فرد جرم کے فلسطینیوں کو طویل عرصے تک قید رکھ کر اور قیدیوں کو ان کے انسانی حقوق سے محروم کرکے تمام عالمی معاہدوں کی بھی توہین کر رہی ہے۔
