اسرائیلی عدالت نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی فلسطینی اسیرہ کو دس ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مغربی کنارے کے وسطی ہر رام اللہ کے مغربی علاقے عوفر کی عدالت نے یونیورسٹی کی ایک طالبہ اسماء بطران کو 2000 شیکل جرمانہ بھی کیا۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے الخلیل سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ اسماء بطران کو اس سال اگست میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں اس سے قبل بھی گرفتار کیا جا چکا تھا۔
