فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی تنظیموں اور ملکی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کا سلسلہ رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اس ضمن میں عرب لیگ، اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) اور امت مسلمہ کو بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے عالمی برادری اور دنیا بھر میں سرگرم انسانی حقوق کے رضا کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ دس نومبر سے فلسطینی قوم پر صہیونی لڑاکا طیاروں کی پے در پے بمباری میں اب تک دس افراد شہید جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، سیکڑوں افراد کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی توہین کرنے والے اسرائیل کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانا ضروری ہے۔