فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ ہفتےکے روز علی الصباح سے جاری صہیونی ریاستی دہشت گردی میں چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم پانچ افراد شہید اور 33 زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کی کارروائی میں اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمد سعید شکوکانی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ حملے میں تین مزاحمت کار زخمی بھی ہوئےہیں۔ شکوکانی اور اس کے ساتھیوں کو صہیونی فوجیوں نے ساحل غزہ کے قریب واقع فلسطینی مہاجرکیمپ میں جنگی جہازوں کےذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔
قبل ازیں مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں تاہم حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
الشجاعیہ کالونی میں بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک گروپ کو نشانہ بنایا تاہم مزاحمت کار محفوظ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز ہونے والے اسرائیلی جارحیت میں کم سے کم پانچ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین