فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے جواب میں مزاحمت کاروں نے صہیونی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر درجنوں راکٹ حملے کیے ہیں، جنہوں نے صہیونی کالونیوں کو ہلاک کر رکھ دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے کارکنوں نے ہفتے کے روز اسرائیلی جارحیت کے جواب میں سدیروٹ کالونی پر120 ملی میٹر دھانے والے کئی ہاون راکٹ فائر کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پرآگ بھڑکتی دکھائی دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غزہ سے ملحقہ سدیروٹ کالونی میں راکٹ حملے اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کو بھی اپنے دفاع اور قابض دشمن فوج کےخلاف کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔
ادھر ایک دوسری فلسطینی تنظیم الکتائب نے بھی صہیونی فوجی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ الکتائب کے بیان کے مطابق تنظیم کے جانثاروں نے اسرائیلی فوج پر’’ناصر4‘‘ نامی کئی راکٹ داغے ہیں جن سے یہودی کالونیوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
ایک دوسری جہادی تنظیم شہید ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ کا کہنا ہے کہ تنظیم نے کرم ابو سالم گذرگاہ اورمغرب میں صحرائے نقب میں اسرائیلی فوج کی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر تین راکٹ داغے ہیں۔ یہ تینوں راکٹ اپنے اہداف پر لگے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین