• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلم امہ لمحہ بہ لمحہ آزادی فلسطین اور قبلہ اول کی طرف بڑھ رہی ہے: غنوشی

ہفتہ 10-11-2012
in فلسطین
0
plf first
0
SHARES
5
VIEWS

تیونس کی حکمراں مذہبی سیاسی جماعت ’’النہضت اسلامی‘‘ کےسربراہ علامہ راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ مسلم امہ لمحہ بہ لمحہ بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں اسلامی تشخص مٹانے کے لیے ثقافتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ عالم اسلام فلسطین کی آزادی اور صہیونی بدمعاشی کا غرورخاک میں ملانے کے لیے اقتصادی، فوجی، ابلاغی اور سیاسی وسائل کوموثرطریقے سے استعمال کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ راشد الغنوشی نے ان خیالات کا اظہار تیونس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا کوئی ایک قدم جو فلسطین کے لیے اٹھایا جا رہا ہے وہ فلسطینیوں کی آزادی کی منزل کو اور قریب کررہا ہے۔ شیخ الغنوشی کا کہنا تھا کہ صہیونیوں کےخلاف جنگ صرف زمین کا ایک ٹکڑا آزاد کرانے کے لیے نہیں بلکہ یہ ایک ہمہ جہت جنگ ہے،جس میں ہمیں فکری، نظریاتی اور ثقافتی و تہذیبی محاذوں پر بھی تیاری کرنا ہو گی۔

تیونسی حکمراں جماعت کے سربراہ کا کہنا تھا عرب ملکوں میں برپا ہوئے انقلابات نے مسلمانوں کی بیداری کا ثبوت دیا ہے ۔ انقلابی تحریکوں کے نتیجے میں صہیونی ریاست کو بھی عالمی سطح پرتنہائی کا سامناکرنا پڑا ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اب مغرب کو بھی اسرائیل کی مدد سے ہاتھ کھینچنے پر قائل کرنا پڑے گا۔

شیخ الغنوشی نے فلسطینیوں پرصہیونی مظالم کی مذمت کی اور اسے قابض حکومت کی بدمعاشی قراردیا، انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کی روک تھام کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.