غزہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین : اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے باراک اوباما کے دوسری مدت کے لیے امریکی صدر بننے کے موقع پر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے متعلق اپنی پالیسی پر از سر نو غور کرے اور اس ضمن میں اسرائیل کی بے جا طرفداری سے کنارہ کشی اختیار کرے۔
حماس ترجمان کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری بیان، جس کی ایک کاپی ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بھی موصول ہوئی، کے مطابق فلسطینیوں اور عربوں کا امریکا کے متعلق مزاج اور موقف میں کسی بھی تبدیلی کا انحصار اس بات پر ہے کہ امریکا کس حد تک اپنی خارجہ پالیسی میں توازن لاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر بننے والے باراک اوباما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے متعلق امریکا کی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کریں اور اسرائیلی مفادات کی بے جا امریکی حمایت کا سلسلہ بھی ترک کردیں۔