مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرکے بنائی گئی یہودی بستیوں کے انتہاء پسندوں کی جانب سے عام فلسطینی شہریوں پر حملے جاری ہیں۔ تاریخی شہر الخلیل میں ایک متشدد یہودی نے ایک فلسطینی خاتون کے گھر پر فائرنگ کردی۔
یہ واقعہ الخلیل شہر کی اولڈ میونسپلٹی میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکار نے خود کار اسلحے سے گھر پر فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے الخلیل کے متعدد ٹاؤنز میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ شیوخ، دورا اور دیگر متعدد ٹاؤنز میں راہ گیروں کو روک کر زدوکوب کیا جاتا رہا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نا آئی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
