• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کا قتل فلسطینی کاز کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے

بدھ 07-11-2012
in پاکستان
0
aftab jafri
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری کو منگل کی صبح امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں نے معروف مذہبی اسکالر اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری

کو منگل کے روز پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماﺅںسابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مظفر احمد ہاشمی ،جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت کو پاکستان میں فلسطینی کاز کی راہ میں ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت آزادی فلسطین کی راہ میں پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ ہے اور شہید آغا آفتاب جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے امریکہ مخالفت کی صف اول میں رہتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ سر زمین پاکستان پر فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے اور شہید آفتاب جعفری کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین کاکہنا تھا کہ شہید آغا آفتاب جعفری مسلم امہ میں اتحاد کو بہت بڑے علمبردار تھے اور انہوںنے ہمیشہ عالمی استعمار امریکہ اور صیہونزم کے خلاف صدائے حق بلند کی اور پاکستان میں فلسطینی کاز کا پرچم سر بلند کیا۔وہ گذشتہ چار برس سے فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی فلسطینی کاز کے لئے کی کی جانے خدمات لائق تحسین ہیں۔رہنماﺅںنے بتایا ہے کہ شہید کے جسم میں چودہ گولیاں لگی ہیں جس کے سبب وہ شہید ہو گئے ،وہ علی الصبح اپنے ایک دوست کے ہمراہ آفس جا رہے تھے ۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.