اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک فلسطینی گھر کو منہدم کردیا ہے۔
القدس کی طور کالونی میں صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروں نے پیر کے روز عماد ابو لبن کی زیر ملکیت گھر پر دھاوا بولا اور ایک کمرہ اور دیواریں مسمار کردیں۔
صہیونی بلدیہ کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گھر کی تعمیر بلدیہ سے اجازت لیے بغیر کی گئی تھی لہذا اسے گرا دیا گیا ہے۔ صہیونی بلدیہ نے القدس میں فلسطینیوں کو نئی تعمیرات سے روک رکھا ہے۔ ایک جانب اسرائیلی حکام القدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے رہائشی یونٹس اور یہودی بستیوں میں توسیع کی منظوری دیتے جا رہے ہیں تو دوسری جانب القدس کے اصل باسیوں کو گھروں کی تعمیر کی جان بوجھ کر اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حتی کے دہائیوں اور صدیوں سے القدس میں بسنے والے فلسطینیوں کو ضرورت پڑنے پر اپنے گھروں میں نئی دیوار یا کوئی ایک نیا کمرہ بھی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
