• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شام:سرکاری فوج کی وحشیانہ گولہ باری سے 15 فلسطینی پناہ گزین شہید

پیر 05-11-2012
in فلسطین
0
plf sham
0
SHARES
0
VIEWS

شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی مہاجرکیمپ یرموک پرصدر بشارالاسد کی حامی فوج کی تازہ وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی پناہ گزین شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یرموک مہاجر کیمپ سے مقامی رابطہ کمیٹیوں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز سرکاری فوج نے کیمپ کے مختلف مقامات پروحشیانہ گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں تین خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 70 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں لےجایا گیا ہے، تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہداء میں فلسطینی مہاجرین کے کئی سرکردہ اور متحرک شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں نادر خلیل جمعہ، خالد یاسرعمائیری، کالد عزیمہ، خاتون رہ نما سوزان صالح، ناھد یونس اور دیگر شامل ہیں۔ خیال رہےکہ شام میں پچھلے ڈیڑھ برس سے جاری عوامی انقلاب کی تحریک کے دوران کم سے کم 528 فلسطینی پناہ گزین بھی شہید ہو چکے ہیں۔

درایں اثناء فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یرموک کیمپ پرشام کی سرکاری فوج کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں یرموک کیمپ میں تازہ قتل عام کی عالمی سطح پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.