مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شعفاط کیمپ میں اس وقت خوفناک جھڑپیں شروع ہوگئیں جب صہیونی فورسز نے اس علاقے پر دھاوا بول کر مسافروں کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ اہل علاقہ نے مشتعل ہوکر اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا
جس کے جواب میں صہیونی اہلکاروں نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ کر دی۔
ان جھڑپوں کے دوران عربوں کے بھیس میں اسرائیلی فوج کے خصوصی یونٹ نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے عمر محیسن نامی ایک شہری کی کار پر آنسو گیس کا شیل پھینکا جس کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی اور محسین شدید زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے جرات مند نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے اسرائیلی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے البتہ کسی صہیونی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اور اٰنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کی وجہ سے متعدد نوجوان زخمی بھی ہو گئے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
