اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب یونیورسٹی نے مشرقی یروشلم کے علاقے سلوان میں نئی کھدائیاں کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔
عبرانی روزنامے ‘ہارٹز’ کے مطابق یونیورسٹی یہ کھدائیاں شہر داؤد کے نیشنل پارک کی تعمیر کی نگران ایلاد سوسائٹی کے تعاون سے شروع کرے گی۔
عبرانی روزنامے ‘ہارٹز’ کے مطابق یونیورسٹی یہ کھدائیاں شہر داؤد کے نیشنل پارک کی تعمیر کی نگران ایلاد سوسائٹی کے تعاون سے شروع کرے گی۔
ایلاد سوسائٹی مقبوضہ یروشلم میں یہودی آبادکاری کی حمایتی ہے اور مجوزہ کھدائی اسی کے مالی تعاون سے کی جائے گی۔
درایں اثنا اسرائیل میں بائیں بازو کے نمائندہ انسانی حقوق گروپ نے منصوبے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ اس منصوبے کی آڑ میں ایلاد شہر کو یہودیانے کی کوشش کر رہا ہے۔
