اسرائیلی فورسز کی جانب سے علی الصبح غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون پر کی گئی گولہ باری میں دو مجاہدین کی شہادت کے
بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بھی دو اسرائیلی شہروں عسقلان اور نقب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ کے مزاحمت کاروں نے عسقلان اور نقب کے علاقوں پر ھاون طرز کے راکٹوں کی بوچھاڑ کی ہے تاہم ان راکٹوں کی زد میں آکر اب تک کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی مجاہدین کے داغے گئے راکٹ نقب کے مغربی علاقے شاعر عنیگف میں آکر گرے، اسی طرح عسقلان شہر کے ساحل پر بھی چند راکٹ داغے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بیت حانون پر بمباری کرنے کے لیے دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کے خلاف بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راکٹوں کی بھرمار کر دی تھی۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح اسرائیلی فوج کےاس حملے میں زخمی ہونے والے چار میں سے تین کا تعلق القسام بریگیڈ سے تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین