اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ اپنی جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسرائیل میں داخلی محاذ کے حوالے سے اہم علاقوں میں جاری ان مشقوں کا مقصد اپنی استعداد کو جانچنا
اور کسی بھی قدرتی آفت اور ھنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔
کثیر الاشاعت اسرائیلی روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی اتوار کی اشاعت میں بتایا کہ یہ تربیتی مشقیں پانچ روز تک جاری رہینگی۔ ان مشقوں کے دوران اسرائیلی انتظامیہ اور عوام زلزلوں سے نمٹنے کی تیاری کرینگے۔ اسرائیل میں گزشتہ چند سالوں میں آنے والے زلزلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بالخصوص مقبوضہ فلسطین وہ علاقہ ہے جو تاریخی طور پر زلزلوں کے حوالے سے معروف ہے۔
ان مشقوں کے دوران چھ امور کی تربیت کی جائیگی۔ زلزلوں اور آفات کے حوالے سے آگاہی، صحت، حکومتی ہسپتال، اسرائیلی فوج اور پولیس کے دستوں اور ستارہ داودی تنظیم کے عملے کی تربیت کی جائیگی۔ ٹرننگ پوائنٹ سکس کے نام سے جاری ان مشقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار معاشرہ تشکیل دینے کی سعی کی جائیگی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
