مصر اور فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت نے رفح بارڈر کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کےایام میں بھی کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
غزہ میں وزارت داخلہ و نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قاہرہ اورغزہ کی پٹی کےدرمیان اس بات پراتفاق ہوچکا ہے کہ ایام عید میں بھی رفح ٹرمینل دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھلا رہے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ مبارک کے ایام میں سرحد کے دونوں طرف سفر کرنے والے شہریوں کو کسی قسم کی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں مصری حکومتیں فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی واحد گذرگاہ رفح ٹرمینل کو عید کےایام اور دیگرمخصوص مواقع پر بند کردیتے ہیں لیکن، ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ فریقین نے سرحد کو ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے کھلا رکھنے پراتفاق کیا ہے۔ فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی کے تین اطراف میں اسرائیل فوجیوں کا محاصرہ ہے اور ایک سمت میں مصرکی سرحد ہے۔ رفح بارڈر لاکھوں فلسطینیوں کے بیرونی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔
مصر اور فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت نے رفح بارڈر کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کےایام میں بھی کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔غزہ میں وزارت داخلہ و نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قاہرہ اورغزہ کی پٹی کےدرمیان اس بات پراتفاق ہوچکا ہے کہ ایام عید میں بھی رفح ٹرمینل دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھلا رہے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ مبارک کے ایام میں سرحد کے دونوں طرف سفر کرنے والے شہریوں کو کسی قسم کی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں مصری حکومتیں فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی واحد گذرگاہ رفح ٹرمینل کو عید کےایام اور دیگرمخصوص مواقع پر بند کردیتے ہیں لیکن، ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ فریقین نے سرحد کو ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے کھلا رکھنے پراتفاق کیا ہے۔ فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی کے تین اطراف میں اسرائیل فوجیوں کا محاصرہ ہے اور ایک سمت میں مصرکی سرحد ہے۔ رفح بارڈر لاکھوں فلسطینیوں کے بیرونی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
