فلسطین کے مشرقی حصے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوانوں نے غیر قانونی بستیاں آباد کرنے والے یہودیوں کی کاروں پر پتھراؤ کرکے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
ہفتے کی شام بیت عانون ٹاؤن کی مرکزی شاہراہ پر مشتعل نوجوانوں کے پتھراؤ سے کوئی یہودی زخمی نہیں ہوا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراھیم علیہ السلام کے نام سے منسوب اس شہر میں فلسطینی نوجوانوں نے یہودیوں کی گزرنے والی بسوں اور کاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی بھی یہودی آباد کار زخمی نہ ہوا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے الخلیل کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے یہودیوں کو لا بسایا ہے، یہ یہودی آباد کار آئے روز نہ صرف فلسطینی املاک پر حملے کرتے رہتے ہیں بلکہ مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد ابراھیمی پر بھی دھاوا بول کر اس کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
