• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کا پلازہ یہودیوں کے حوالے

ہفتہ 13-10-2012
in فلسطین
0
Palestine MP Adil
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینیوں کی جبرا قبضے میں لی گئی املاک کی یہودیوں میں بندربانٹ صہیونی  حکومت کا شروع دن سے وطیرہ چلا آ رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیردفاع ایہود باراک نے مقبوضہ

الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کا پلازہ ایک یہودی تنظیم کو دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

 
رپورٹ کے مطابق وزیردفاع کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں تعمیر کیے گئے مذکورہ پلازے کے بارے میں سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیتے ہوئے اسے یہودیوں کی ملکیت قراردیا ہے۔ عدالت نے اس پلازے کو فوج علاقے میں آنے کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے تصرف میں لانے کا حکم دیا تھا تاہم وزیردفاع کو اسے سولین کے استعمال میں لائے جانے کی اجازت دینے کے اختیارات ہیں۔
 
اخبار نے وزیردفاع ایہود باراک کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملٹری کے مشیر قانون نے بھی انہیں مشورہ دیاہے کہ الخلیل کے چار منزلہ متنازعہ پلازے کو یہودی آباد کاروں کے حوالے کردیا جائے۔
 
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتہا پسند یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ مکان سنہ 1994ء میں تعمیر کیا گیا تھا، جسے انہوں نے فلسطینی مالکان فائز الرجبی اور عبدالقادرشاور سے ایک تیسرے فریق ایوب یوسف جابر کے توسط سے خرید تھا۔ جس کی پانچ لاکھ اردنی درہم مالیت مقرر کی گئی تھی۔ تاہم سنہ 2007ء میں فلسطینی پلازے کےمالکان نے صہیونی عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ صہیونی حکام نے معاہدے کے مطابق پوری رقم ادا نہیں کی جس کے باعث وہ اپنے مکان کو خالی نہیں کریں گے۔ یہودیوں نے اس پلازے کے  بارے میں حکم امتناعی جاری کروادیا۔ عدالت نے آخر کار صہیونیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ یہودیوں کے حق میں دیا ہے۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.