• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا تو پورا خطہ تباہی سے دوچار ہو جائے گا:عرب لیگ

ہفتہ 13-10-2012
in فلسطین
0
Arab league Palestine Alaqsa
0
SHARES
4
VIEWS
عرب لیگ نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کے  مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بڑھتے واقعات خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا تو پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آ جائے گا۔
 
 عرب لیگ کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں بیت المقدس میں

یہودی آباد کاری، مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی اور اسطرح کے واقعات کو امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

 
بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کی یلغار اگرچہ ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے لیکن اب اس میں غیرمعمولی اضافہ کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے سے یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں گھس کرنہ صرف تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتی ہے بلکہ نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی آمد ایسے ہی ہے جیسے چند سال قبل مغربی کنارے کے الخلیل شہرمیں جامع مسجد ابراہیمی میں تھی۔ یہودیوں کی اس شرمناک یلغار کے بعد مسجد ابراہیمی کو تقسیم کردیا گیا۔ اسی طرح کی سازش اب قبلہ اول کے حوالے سے جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی نہ صرف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔
 
عرب لیگ نے اپنے بیان میں صہیونی حکومت کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے کھلی چھٹی نہ دے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا تقدس اور اس کی حفاظت عرب لیگ کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ لیگ اس حساس معاملے کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کر سکتی۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.