• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونیوں فوجیوں کا اغواء تزویراتی فیصلہ، عمل درآمد جاری رکھیں گے: المصری

جمعرات 11-10-2012
in فلسطین
0
plf almisri
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوجیوں کا اغواء اور ان کے بدلے میں فلسطینی اسیران کی رہائی مجاہدین فلسطین کا اجتماعی تزویراتی فیصلہ ہے جسے کسی قیمت پر ترک نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی جیلوں میں قید آخری فلسطینی کی رہائی تک حماس، پوری فلسطین قوم، عرب ممالک اور عالم اسلام اپنی مساعی جاری رکھیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ان خیالات کا اظہار حماس کے نوجوان رہ نما مشیر المصری نے غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید مجاہدین آزادی کو کسی صورت میں بھلایا نہیں جاسکتا۔ اسیران کا مسئلہ ام المسائل کا حصہ ہے۔ جب تک آخری فلسطینی صہیونی قید خانوں سے رہائی نہیں پا لیتا، فلسطین کو آزاد نہیں سمجھا جاسکتا۔

مشیر المصری کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی فلسطین کی آزادی کے پروگرام کا حصہ ہے۔ فلسطینی ریاست کو اس وقت محفوظ اور آزاد سمجھا جائے گا جب اسرائیلی جیلوں میں مقید تمام فلسطینیوں کو بھی رہائی نصیب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی قید سے اپنے پیاروں اور قومی ہیروز کی رہائی کے لیے دشمن کے فوجیوں کو یرغمال بنایا جاتا رہے گا۔ گیلاد شالیت آخری فوجی نہیں تھا جس کے بدلے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو رہائی ملی۔ اس کے بعد بھی دشمن کے فوجیوں کو قید کرکے ان کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو رہائی دلوائی جاتی رہے گی۔ یہ تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی مشترکہ تزویراتی حکمت عملی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.