• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی ریشہ دوانیاں قبلہ اول کے لیے سنگین خطرہ ہیں: شیخ رائد صلاح

اتوار 07-10-2012
in فلسطین
0
plf sheikh
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ عرب علاقوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی حریت پسند رہ نما شیخ رائد صلاح نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملے قبلہ اول کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے روز مرہ حملوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کا داخلہ چند سر پھرے اور انتہا پسند یہودیوں کے تصرفات نہیں بلکہ یہ سب کچھ ایک منظم سازش اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ اس سازش میں اسرائیل کے تمام ادارے اور حکومت برابر ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو بالعموم اور فلسطینی قوم کو بالخصوص صہیونی دشمنوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنا ہوگا، تب ہی قبلہ اول کو انتہا پسندوں کے خطرات سے بچایا جاسکتا ہے۔

شیخ رائد صلاح نے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ان دنوں مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند یہودیوں کے حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ یہودی دن رات مسجد اقصیٰ پر ٹولیوں اور گروپوں کی شکل میں حملے کرتے ہیں اور اسرائیلی پولیس اور فوج انہیں ہرقسم کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔

درایں اثناء مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی اور بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے عالم اسلام کو بھی یورپی یونین کی طرز پر اتحاد بنانا ہوگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام عرب ممالک عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے ہٹ کر مسجد اقصیٰ کے لیے ایک اتحاد تشکیل دیں، جس میں پوری مسلم امہ کو شامل کیا جائے۔
مسجد اقصیٰ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ صبری کا کہنا تھا کہ قبلہ اول صہیونیوں کے حلق میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ مسلمانوں نے اسے بچانے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے تو انتہا پسندوں کے خطرات سے مسلمانوں کے اس مقدس مقام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.