فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشہر بیت لحم میں منگل کے روز ایک ٹیکسی کی ٹکرسے گشت میں مصروف صہیونی فوج کے چھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو شام کے وقت چھ فوجی گشت سے واپسی کے بعد بیت لحم کے جنوب مغرب میں’’نیفیہ ڈانیل‘‘ یہودی کالونی کے قریب سڑک پرکھڑے تھے کہ اس دوران فلسطینیوں کی ایک کارنے انہیں ٹکرمارتے ہوئے انہیں روند ڈالا۔ کار کی ٹکرسے چھ یہودی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی ٹانکیں ٹوٹ گئی ہیں۔
فلسطینی کار سوار موقع واردات سےفرار میں کامیاب ہوگیا، جس کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے مشتبہ کارکی تلاش شروع کردی تھی تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین