اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پیر کی صبح جنین شہر کے عزون ٹاؤن پر پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں بیس سالہ حسان محمد عباس بدوان، اکیس سالہ انس مصطفی عودہ اور چوبیس سالہ محمد رافع طافش شامل ہیں۔ ان تینوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنین کے متعدد دیگر علاقوں میں بھی گھروں میں گھس کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ صہیونی اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کر کے شہریوں کی تلاشی لینے اور انہیں زدوکوب کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ان چیک پوسٹوں کے باعث سارے شہر کے مسافروں کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر لوگ اپنے منزل پر وقت پر پہنچنے سے محروم ہو گئے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین