اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے رکن اور فٹبالر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں حراست میں لے لیا ہے۔ محروس کھلاڑی ‘‘جبل مبکر’’ القدسی کلب کا بھی رکن ہے
اور وہ اسی کی جانب سے مغربی کنارے میں منعقدہ ایک فٹبال مقابلے میں شرکت کی غرض سے بیت گیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین فٹ بال فیڈریشن کے عہدیدار امجد جفال نے ‘‘قدس پریس’’ کو بتایا کہ غزہ کے کھلاڑی ابراہیم وادی کو مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں ‘‘الکونتینر’’ فوجی چوکی کے پاس سے گذرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ ابراہیم بیت لحم میں ایک فٹبال مقابلے کے بعد واپس مغربی کنارے کے ایک دوسرے شہر جنین کی طرف لوٹ رہا تھا۔
امجد جفال نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کے کھلاڑیوں کے لیے بیت المقدس میں داخلہ ممنوع قرار دےرکھا ہے۔ غزہ کے فٹبالر ابراہیم وادی کی گرفتاری کے بعد امکان ہے کہ اسے مغربی کنارے سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین