یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں یہودی سیاحوں کے ایک بڑے مرکز کے باہر زور دار دھماکوں کی اطلاعات ہیں، جن میں کئی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کےجنوبی شہر مالمو میں جمعہ کے روز زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دھماکوں میں کچھ گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ پولیس نے یہودی مرکز کے قریب سے دو افراد کو دھماکوں کے شبے میں حراست میں لیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سویڈن میں یہودی مرکز سے وابستہ ایک اہلکار نے بتایا کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے مرکز پر حملوں کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے بغیر کسی تحقیق کے دھماکوں میں سویڈن میں موجود مسلمان کمیونٹی کے خلاف اپنی شرانگیز مہم شروع کر دی ہے۔ عبرانی میڈیا میں حملوں میں مسلمانوں کو ملوث قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔