مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں پرفائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب فلسطینی غزہ کی اور سنہ 1948ء کے شمالی فلسطینی علاقوں کے درمیان نام نہاد سرحد کے قریب شکار کے لیے جمع تھے۔
اسرائیلی فوج نے بغیر وارننگ کے ان پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بغیر وارننگ کے ان پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں شہری قابض فوج کا مسلسل ہدف رہتے ہیں۔ قابض فوجی کھیتوں میں کام کرنے والے شہریوں، ماہی گیروں اور پرندوں کا شکار کرنے والوں سمیت ہر ایک کو نشانہ بناتی ہے۔