اسلامی تحریک مزاحمت ، حماس کے اعلی عہدیدار نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے شہریوں اور مزاحمت کاروں کے
خلاف کریک ڈاؤن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں سلام فیاض کی اسرائیل کو خوش کرنے کی ایک کوشش تھی۔
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ذرائع نے بتایا کہ حماس نے مغربی کنارے میں بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطابہ کیا ہے کے قوم کے تمام افراد ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کریں۔
حماس نے مصر میں اپنے مسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ اسرائیلی نوازی میں حد سے گزرنے والی فلسطینی اتھارٹی پر فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمتی معاہدے پر عمل کرنے کا دباؤ بڑھائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو اپنے ہی ہم وطنوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین