فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کےاہلکاروں اور عباس انٹیلی جنس فورسزکے کمانڈوز نے منگل کےروز مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں حماس کے کارکنوں اور رہ نماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں بچوںاور خواتین کو بھی زد و کوب کیا گیا اور گھر کی چادر اور چار دیواری کو بھی بری طرح پامال کر دیا گیا۔
شہر کے مری علاقےمیں تلاشی کی کارروائی میں حماس کے اہم مقامی رہ نما الشیخ عدنا الحصری کوحراست میں لے لیا۔ جنہیں بعد ازاں طولکرم کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کرکے ان کے پندرہ دن حراست میں رکھنے کے وارنٹ حاصل کیےگئے۔
شہر کے مرکز کے علاوہ نور الشمس مہا جر کیمپ اور دیگر علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے جن میں کم سے کم چھ افراد کوحماس سے تعلق کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا،جنہیں بعد ازاں نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔
عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے طولکرم کے وسط میں ایک تجارتی مرکز پر بھی چھاپہ مارا اور حماس کے رہ نما عبدالفتاح القدومی کو حراست میں لینے کے بعد دکان سے ان کا لیپ ٹاپ اور دیگرکئی قیمتی چیزیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
