فلسطین میں متعین مصری سفیر یاسرعثمان اور ان کے نائب طارق طائل نے کل پیر کے روز رام اللہ میں فلسطین اراکین قانون ساز کونسل کے دفتر کا دورہ کیا اور حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے اراکین پارلیمان کو مبارک باد پیش کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری سفیر اور ان کے نائب فلسطینی اراکین اراکین قانون ساز کونسل اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نماؤں الشیخ فضل حمدان اور الشیخ محمد ابو طیر کے چیمبرز میں گئے اور ان سے ملاقات کی اور انہیں صہیونی جیل سے رہائی پانے پر مبارک باد پیش کی۔
مصری سفیر نے دونوں فلسطینی رہنماؤں کو صدر محمد مرسی کی جانب سے بھی رہائی پر تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مصر اسرائیل جیلوں میں پابند سلاسل تمام اراکین قانون ساز کونسل کی رہائی اور دیگر اسیران کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گا۔
مصری سفیر نے اپنے دورے کے دوران اسرائیل کی جانب سے القدس بدر کیے گئے رہ نما احمد عطون، پارلیمنٹ کے اسیکرٹری محمود الرمحی، شیخ ابوطیر اور دیگر رہ نماؤں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے مصری سفیرنے مفاہمت کی مساعی کے جمود کا شکار ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھےگا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
